نادرا نے فیصل آباد میں میگا سنٹر کھول دیا

نادرا نے فیصل آباد میں میگا سنٹر کھول دیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

فیصل آباد میں نادرا کے میگا سنٹرز 24گھنٹے کھلے رہیں گے
فیصل آباد میں بھی نادرا حکام نے میگا سنٹرکے حوالے سے کہا ہے کہ یہ سنٹر ہفتے کے سات دن 24گھنٹے کھلارہے گا۔
نادرا حکام کے مطابق 24گھنٹے سات دن کھلے رہنے والے میگا سنٹرز بن چکے ہیں ، شہریوں کو اب پہلے سے زیادہ 24گھنٹے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت ملے گی ، اس سنٹر کو پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے علاقوں تک بھی پھیلایا جائیگا ۔

واضح رہے کہ نادرا میگا سنٹرز کے قیام کے لیے حکومت نے 2018میں کافی کوششیں کی ہیں اور لاہور میں میگا سنٹرز 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں ، اور ہفتے کے ساتوں دن شہری ان میں شناختی کارڈ بنوانے یا تجدید کے لیے جا سکتے ہیں ، 

اس کے علاوہ کراچی اور دیگر شہروں میں بھی نادرامیگا سنٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ نادرا حکام کے مطابق انہوں نے یہ اقدام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے اٹھایا ہے ۔