18ویں ترمیم سے قدرتی وسائل کا حق صوبوں کو دیکر کیا غلط کیا؟ آصف علی زرداری

18ویں ترمیم سے قدرتی وسائل کا حق صوبوں کو دیکر کیا غلط کیا؟ آصف علی زرداری
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب

گھوٹکی : بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی،مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری نے ایک بار پھر کپتان کو للکار دیا ۔

شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے گھوٹکی میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ یہ بات نکلے گی تو دور تک جائے گی۔ 18ویں ترمیم سے قدرتی وسائل کا حق صوبوں کو دیکر کیا غلط کیا؟لیکن اگر مخالفین کو تکلیف ہے کہ سندھ میں اتنی دھاندلی نہیں کرا سکے تو دوسری مرتبہ بھی کوشش کر کے دیکھ لیں،۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جوڑنے سے ہی ملک مضبوط ہو گا۔کسی چیز سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ پی پی کی قیادت اور ورکرز کو کوئی جھکا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ  گیس فیلڈ،کول مائنز میری نہیں عوام کی ہے۔کول مائننگ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کی گئی۔انہوں نے وفاق پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی کمائی وفاق کھا جاتا ہے۔ہم نے اپوزیشن میں رہ کر بھی بہت کچھ پایا ہے۔