آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشتگرد سنگین نوعیت کے الزامات میں ملوث ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشتگردوں کی کارروائیوں سے پاک فوج کے 19 جوانوں سمیہت 176 افراد شہید ہوئے جبکہ 217 افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔سزائے موت پانے والے دہشتگردوں میں خیر الدین ، سلطان محمود ، محمد طاہر ، ظفر علی ، عمر کریم ، محمد شیر علی خان ،محمد اسحاق ، تنہاج علی ، عبدالرفیع اور محمد اسحاق ، ظاہر شاہ ، سعید محمد ، عرب جان ، بختاور اور فہیم الدین شامل ہیں ۔
ان دہشتگروں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا ۔ یہ دہشتگرد بے گناہ شہریوں کی ہلاکت اور عباس ٹاؤن کراچی میں ہونے والے دھماکے میں بھی ملوث تھے ۔ عباس ٹاؤن کراچی میں ہونے والے دھماکے میں 57 افراد شہید ہوئے تھے ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی عدالت میں دو ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا بھی کیا گیا ہے ۔