منی لانڈرنگ کیخلاف ملکی سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں, عمران خان

منی لانڈرنگ کیخلاف ملکی سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں, عمران خان
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں۔سندھ سے کل سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں ۔

وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان سےسالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔ ہم منی لانڈرنگ کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ۔آئی ایم ایف پاکستان کو بہتر شرائط پر قرضہ دے گا۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نچلے طبقے پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کوئی بحران نہیں ،چیلنجز کو بحران نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار نہ ہوں ۔