ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی مکی آرتھر کو وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی مکی آرتھر کو وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ
کیپشن: فوٹو فائل

سنچورین :پاکستان اور جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ٹی وی ایمپائر کیساتھ جھگڑا کرنا مہنگا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے نویں اوور میں جنوبی افریقی بلے باز ڈین ایلگر کو سافٹ سگنل آؤٹ ہونے کے باوجود آؤٹ نہ دینے پر احتجاج کرنے ٹی وی ایمپائر جول ولسن کے کمرے میں گئے اور آؤٹ نہ دینے پر احتجاج ریکارڈ کیا ۔ ٹی وی ایمپائر جول ولسن نے اس بات کی شکایت میچ ریفری ڈیوڈ بون سے کی جنہوں نے پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ۔

آئی سی سی کے مطابق میچ کے بعد مکی آرتھر نے میچ ریفری کے فیصلے کو تسلیم کیا ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ دلسچپی سے بھرپور تھا ۔ یہ میچ کم اسکورنگ میچ تھا جس میں پاکستان کی ٹیم دونوں اننگز میں بالترتیب 181 اور 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ اس میچ کی ایک اور دلچسپ بات یہ کہ اس میں دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہو گئے ۔ کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگز میں بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے ہوں ۔

اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز میں ایک ، صفر کی برتری حاصل کی ۔