معدے کے السر کی علامات، اسباب اور علاج

معدے کے السر کی علامات، اسباب اور علاج
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ڈاکٹرز انسٹاگرام اکاؤنٹ

نیویارک :معدے کا السر ایک خطر نا ک بیماری ہے، معدے کے السر   کی تشخیص کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ 

امریکن امراض کنٹرول اور بچاؤ سینٹر کے مطابق،  امریکا میں25 ملین لوگ زندگی میں ایک دفعہ معدے کے السر میں مبتلا ہوتے ہیں، السر کی بیماری معدے کی حفاظتی تہہ بلغم کی وجہ سے کمزور ہو جانے کی وجہ سے ہوتی ہے جب ٹشوز کمزور ہو کر نظام انہضام کو مفلوج کر دیتا ہے ایسا اچانک نہیں بلکہ اس کی بنیادی نشانی پیٹ میں جلن ہوتی ہے جب معدہ خالی ہوتا ہے۔ 

 

 معدے کے السر کی مزید علامات میں تھکاوٹ، متلی یا قے،  تیزابیت، وزن کا  کم ہونا شامل ہیں مختصر  یہ کہ وجہ کوئی بھی ہو  ایسی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے لیکن یہ علامات آپ  کو  بیماری کو سمجھنے میں مدد  دیتی ہیں۔
 
ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بعد وہ آپ کو  اینٹی بائیوٹک تجویز  کریں گے جو السر کے بیکٹیریا ختم کر دیتا ہےیہ معدے کی تیزابیت کو ختم کرنے میں بھی مدد دے گی۔
 
سب سے اہم بات السر کا علاج جتنا جلدی ممکن ہو کروا  لینا چاہیے،علاج نہ کروانے کی صورت میں منہ سے خون آنا اور درد شروع ہو جائے گا ، خونی السر زندگی کے لئے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔جب ایسا ہوتا ہے تو مریض کو قے میں خون آنا شروع ہو جاتا ہے اور آپ کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا  آ جا تا ہے۔ دونوں صورتوں میں فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔