پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے جامع انشورنس سکیم کا اعلان

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے جامع انشورنس سکیم کا اعلان

عمرہ انشورنس سکیم، کس صورت میں کلیم نہیں ملے گا،وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کیلئے جامع انشورنس سکیم کا اعلان کیا ہے۔

تاہم اس سکیم میں دو صورتوں میں عمرہ زائرین کو کلیم نہیں ملے گا، سعودی آخبار کے مطابق اگر سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ انشورنس سکیم ہولڈر کی طبی موت واقع ہوگئی یا مکمل مفلوج ہوگیا تو کسی بھی خسارے، نقصان،بالواسطہ یا بلا واسطہ ذمہ داری کا کلیم نہیں دیا جائے گا، دوسری صورت یہ ہے کہ عمرہ انشورنس سکیم ہولڈرنے کوئی ایسا کام کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی یاوہ مکمل طور پر مفلوج ہوگیا تب بھی اسے انشورنس سکیم کے تحت کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کوئی کلیم نہیں دیا جائے گا،اگر عمرہ انشورنس سکیم ہولڈر کسی عام حادثے کا شکار ہوا تو ایسی صورت میں اسے معاوضہ دیا جائے گا۔