حکومت کسی صورت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیر اعظم

حکومت کسی صورت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیر اعظم
کیپشن: Image Source: File Photo

پشاور: وزیراعظم نے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں، یہ جنگ عوام ہی جیتیں گے، تبدیلی لائیں تو ہر جگہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت کسی صورت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹے گی، سرکاری ہسپتال بیرون ملک کے ہسپتالوں کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے خبیر میڈیکل کالج کی ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا چاہتے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں عام افراد کو اچھا علاج ملے، ہسپتال اصلاحات اب پنجاب میں بھی لا رہے ہیں، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والا طبقہ کہتا ہے نجکاری ہو رہی ہے، تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جاسکتا، میں نے پہلے دن کہا تھا گھبرانا نہیں ہے۔

عمران خان نے لپا لپ  صرف ہیلتھ سسٹم میں نہیں دیگر شعبوں میں بھی مزاحمت کی جاتی ہے، ایک حکومت مدت پوری کرنے آتی ہے ہم اصلاحات کیلئے آئے ہیں، ہسپتالوں میں اصلاحات باہر ممالک کے ہسپتالوں کی طرز پر کر رہے ہیں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں معیار کی بہت ضرورت ہے، ملک کا انتظامی انفرا اسٹرکچر تبدیل کیے بغیر آگے نہیں جاسکیں گے، خطے کے تمام ممالک آگے نکل گئے، بنگلادیش بھی ہم سے آگے نکل گیا۔

کشمیر میں کرفیو پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مودی بھارت میں ہٹلر کے نظریے پر عمل پیرا ہے، آر ایس ایس کے نظریے پر بی جے پی اپنا نظریہ تسلط کر رہی ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں میں پہلی بار بھارت پر تنقید ہو رہی ہے، بھارت میں شہری متنازعہ قانون کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائے گا۔