میئر اسلام آباد کا الیکشن، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا

Islamabad mayor election, polling process will continue till 5 pm
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر کی نشست کیلئے الیکشن جاری ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اس انتخاب کیلئے تہتر ووٹرز اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

اس کے علاوہ سترہ مخصوص نشستوں کے عہدیدار بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ خیال رہے کہ میئر اسلام آباد کی نشست شیخ انصر عزیز کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد خالی تھی۔

میئر اسلام آباد کے الیکشن میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور ایک آزاد امیدوار کے درمیان مقابلہ ہے، جو انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

اس انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک ساجد محمود، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر عادل شاہ اور آزاد امیدوار اظہر محمود کے درمیان مقابلہ ہے۔