ماؤنٹ منگوئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم 239 رنزپرآؤٹ ہوگئی 

ماؤنٹ منگوئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم 239 رنزپرآؤٹ ہوگئی 

ولنگٹن : ماؤنٹ منگوئی میں پہلے ٹیسٹ میچ مں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم 239 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، میزبان ٹیم کو 192 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے مہیم اشرف 91 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ہیں ، کپتان محمد رضوان نے 71 رنز بنائے جبکہ عابد علی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ماؤنٹ منگوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کے کپتان رضوان اور فہیم اشرف کی سینچری شراکت نے ٹیم کو فالو آن ہونے سےبچا لیا ۔ 

میچ کے تیسرے دن کھیل شرو ع ہوا تو عابد علی نورنز کا اضافہ کرسکے اور پچیس رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے ، بطور نائٹ واچ میں بیٹنگ کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس پانچ رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے ، سابق کپتان اظہر علی اور حارث سہیل  بھی وکٹ پر تھوڑی دیر کے لیے قیام پذیر رہے ، اظہر علی پانچ جبکہ حارث سہیل تین رنز بنا سکے ، فواد عالم اور کپتان محمد رضوان نے اٹھائیس رنز جوڑ کر کچھ مزاحمت بھی کی ۔ مگر فواد عالم  9 رنز پر آؤٹ ہوگئے ، 

چائے کے وقفے سے چار منٹ قبل بارش اور ژالہ بار شروع ہوگئی جس کے سبب 112 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر کھیل روک کر چائے کا وقفہ کردیا گیا ۔۔

چائے کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو کپتان محمد رضوان نے اپنی نصف سینچری سکور کی ، کپتان محمد رضوان اور مہیم اشرف کے درمیان قائم شراکت ٹیم کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی ، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنیچری مکمل کی اور مل کر ایک سو سات رنر جوڑے ، رضوان 71 رنز پر آؤٹ ہوگئے ،

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائیل جیمی سن ، ٹرنٹ بولٹ ، اور ٹم ساؤتھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ ویگز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔