لاہور: موہلنوال نالے سے 7 سالہ بچی کی لاش برآمد، جنسی زیادتی کے بعد قتل کا شبہ

LAHORE: The body of a 7-year-old girl was recovered from Mohalnawal on suspicion of murder after being raped
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: موہلنوال سے 7 سالہ بچی کی لاش برآمد، مقتولہ گزشتہ روز سے لاپتا تھی، بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے موہلنوال روحی نالہ قبرستان سے 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ گزشتہ روز سے لاپتا تھی۔ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بچی کی نالے میں تیرتی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ لواحقین کے مطابق بچی کل سے لاپتا تھی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کے بعد لاش نالے میں پھینک دی گئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطاب بچی کی شناخت عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 7 سال بتائی جا رہی ہے۔ لاش کو نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔