لاہور میں سات سالہ بچی کو قتل کر کے زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار

لاہور میں سات سالہ بچی کو قتل کر کے زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
کیپشن: لاہور میں سات سالہ بچی کو قتل کر کے زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

لاہور: پولیس نے سات سالہ بچی کو قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کمسن بچی کو اغوا کے بعد قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کی لرزہ خیز واردات گزشتہ روز ہوئی جب سات سالہ بچی عائشہ گھر کے پاس سے لا پتہ ہو گئی تھی جس پر بچی کے والد نے تھانے میں اطلاع دی تو پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق کل شام کو ہی بچی کی لاش موہلنوال کے قریب تالاب سے ملی۔ واقعے کی تحقیقات کے دوران محلے کی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بچی کو رضوان کے ساتھ جاتے دیکھا تھا اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچی کو چیز دلانے کے بہانے کو بہلا کر ساتھ لے گیا اور اس نے پہلے بچی کو قتل کیا اس کے بعد لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اللہ دتہ اس سارے عمل کی نگرانی کرتا رہا اور پھر اس نے بعد میں بچی سے زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان کے بعد اس کے ساتھی اللہ دتہ کو بھی گرفتار کر لیا اور دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیس بھی کی جا رہی ہے۔