تحریک انصاف کو شکست، (ن) لیگ کے عادل شاہ میئر اسلام آباد منتخب

تحریک انصاف کو شکست، (ن) لیگ کے عادل شاہ میئر اسلام آباد منتخب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میئر اسلام آباد کا الیکشن جیت لیا۔ عادل شاہ نے اس اہم معرکے میں 43 ووٹ حاصل کئے بکہ ان کے مدمقابل امیدوار ملک ساجد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں صرف 26 ووٹ ملے ۔ میئر کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ انتخاب میں الیکشن کمیشن کے افسر نعیم احمد نے ریٹرنگ افسر کے فرائض سر انجام دیئے۔ 

خیال رہے کہ میئر کے انتخاب کے لئے مجموعی طور پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عادل شاہ اور تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود مدمقابل اتھے جبکہ اظہر محمود نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور اس انتخاب میں مجموعی طور پر 73 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔ 

رواں سال اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد یہ نشست خالی تھی۔