میں نے استعفیٰ دیاہی نہیں تو سپیکر کو کیسے ملا ، رہنما ن لیگ

میں نے استعفیٰ دیاہی نہیں تو سپیکر کو کیسے ملا ، رہنما ن لیگ
سورس: File photo

اسلام آباد، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سجاد اعوان نے کہا ہے کہ میں نے تو استعفیٰ سپیکر کو بھیجا ہی نہیں پھر انہیں کہاں سے مل گیا ۔ 

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میری سیٹ پارٹی کی امانت ہے اور میرا استعفیٰ میرے پاس ہے جب بھی پارٹی استعفیٰ مانگے گی دے دوں گا ۔ 

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفوں سے فرق پڑے گا اور حکومت نہیں چل سکے گی ۔ 

یاد رہےکہ پچھلے دنوں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی اور محمد سجاد کو استعفوں کی تصدیق کے لئے طلب کیا تھا ۔