برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع

 برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع
کیپشن: برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز وبا کی نیگیٹو رپورٹ کے ساتھ ٹریول کر سکیں گے۔

جہاز کا عملہ بھی نیگیٹو کووڈ رپورٹ ہمراہ لائے گا اور جہاز کے عملے کو پاکستان میں منفی رپورٹ آنے تک ہوٹلوں میں قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سفری پابندیاں 4 جنوری تک رہیں گی اور بعد میں حالات کو دیکھتے ہوئے بڑھائی یا نرم کی جا سکیں گی۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن نے سفری پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔