جو روٹ محمد یوسف کا 15سالہ پُرانا ریکارڈ توڑنے میں ناکام

جو روٹ محمد یوسف کا 15سالہ پُرانا ریکارڈ توڑنے میں ناکام

 
لاہور: برطانی ٹیم کے بلے باز جوروٹ  پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر  محمد یوسف کا ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے میں ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جو روٹ سابق پاکستانی کرکٹر  محمد یوسف کا کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانےکا15سالہ ورلڈ  ریکارڈ نہ توڑ سکے، جو روٹ ایک سال میں 29 اننگز  کھیل کر  ایک ہزار708 رنز بنا سکے۔ جبکہ محمد یوسف نے 2006 میں محض19 اننگز  کھیلتے ہوئے  ایک ہزار 788 رنزبنا ئے تھے اور اس طرح سے انہوں نے  ویسٹ انڈیز کے کرکٹ  لیجنڈ  سر ویوین رچرڈز کا 30 سالہ پرانا ریکارڈ توڑدیا تھا۔

یہ بات ذہن نشین رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ  کی تاریخ میں صرف چار کرکٹرز کلینڈر ایئر میں  اب تک 1600 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں ان میں پاکستان کے محمد یوسف، ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز، جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ  اور  انگلینڈ کے جوڑروٹ شامل ہیں۔



مصنف کے بارے میں