ملک بھر میں دھند کا راج ، موٹرویز بند ،ٹرینیں اور فضائی سفر بھی متاثر

ملک بھر میں دھند کا راج ، موٹرویز بند ،ٹرینیں اور فضائی سفر بھی متاثر

لاہور :دھند کے باعث   ملک بھر میں زمینی اور فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر رہا، 4 بین الاقوامی پروازوں کو لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی فلائٹ نمبر پی کے 248 سعودی عرب کے شہر دما م  سے لاہور، پی کے 224 دبئی سے فیصل آباد، پی کے 716 مدینہ سے براستہ کراچی لاہور آنے والی  اور دما م سے سیالکوٹ کی پروازوں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

ترجمان  کا کہنا ہے کہ فلائٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے www.caapakistan.com.pk پر جاکر مسافر تمام تر  تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں یا پھر 114 یا 0800 00114 اور 111 222 114 پر کال کرسکتے ہیں۔

 
دوسری جانب دھند کی وجہ سے ٹرینیں بھی  تاخیر کا شکار ہورہی ہیں، ذرائع کے مطابق  پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجر 30 منٹ پر پہنچنے کے بجائے دوپہر 3 بجے 10 منٹ پر کراچی پہنچی، پاکستان بزنس ایکسپریس سہ پہر 4 بجے پہنچنے کے بجائے 4 بجکر 45 منٹ پر پہنچی جبکہ خیبر میل 10 رات 10 بجکر 15 منٹ پر پہنچنے کے بجائے رات 11 بجے پہنچی اس کے علاوہ سکھر ایکسپریس رات 11 بجکر 15 منٹ پر پہنچنے کے بجائے رات 12 بجکر 15 منٹ پر پہنچی۔

شدید دھند نے قومی شاہراہوں اور موٹر و یز  کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کئی شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ متاثر رہا۔ ترجمان موٹر وے   کے مطابق پشاور ٹول پلازہ سے خیبرپختونخوا میں رشاکائی انٹرچینج تک موٹر وے (ایم ون) سیکشن، لاہور میں ایم ٹو سے کوٹ مومن، لاہور ملتان موٹر وے (ایم تھری) میں فیض پور سے ڈرخانہ تک، ایم فور میں شیر شاہ سے عبدالحکیم تک، ایم فائو میں شیر شاہ سے حاضیر پور اور ایم گیارہ میں لاہور سے سمبرایال تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافروں کو خاص ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ   وہ غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،تمام ڈرائیور سفر  کے دوران  فرینڈ ٹرنک روڈ کا راستہ اختیار کریں، ڈرائیورز  گاڑی کی رفتار  آہستہ  رکھیں  اور فوگ لائٹ  لازمی استعمال کریں ۔

مصنف کے بارے میں