پشاور میں جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ، مریض پریشان 

پشاور میں جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ، مریض پریشان 
سورس: File

پشاور : پشاو رمیں جان بچانے والی ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے۔  38 سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق دل ، دماغ،بلڈ پریشر اوردیگر موذی امراض کی ادویات نہیں مل رہیں  کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ادویات کی قلت کی وجوہات سے ہی لاعلم  ہے۔ 

مختلف مصنوعی ہارمونل میڈیسن بھی مارکیٹ میں شارٹ ہیں جس وجہ سے  مریض رل گئے ۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی انفلوئنزا ویکسین بھی غائب ہے

ڈرگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وجوہات بتائے بغیر بیشتر ادویات کمپنیوں نے  سپلائی بند کی ہے ۔ حکومت مریضوں کو ریلیف دینے کے لئے حرکت میں آئے۔

مصنف کے بارے میں