اقوام متحدہ کا افغانستان میں خواتین پر پابندیوں پر اظہار تشویش 

اقوام متحدہ کا افغانستان میں خواتین پر پابندیوں پر اظہار تشویش 
سورس: File

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  افغانستان میں خواتین پر عائد پابندیوں پر اظہار تشویش  کیا ہے اور طالبان حکومت سے خواتین پر عائد پابندیوں سے متعلق پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہاخواتین پر پابندیاں عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہیں۔یہ پالیسیاں انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے احترام کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں بلاجواز ہیں ۔انہیں ختم کرنا چاہیے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ خواتین کی این جی اوز کیلئے کام کرنے پر پابندی پر بھی تشویش ہے۔ خواتین پر پابندیاں اس عہد سے متصادم ہیں جو طالبان نے افغان عوام سے کیا۔

سلامتی کونسل نے مطالبہ کیا کہ فغانستان میں اسکولز کھولے جائیں جبکہ نئی پالیسی اور اقدامات واپس لیے جائیں۔

مصنف کے بارے میں