الیکشن کمیشن کا اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

 الیکشن کمیشن کا اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی کانب سے تحریری  فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  پارلیمنٹ نے اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کی کہ مئیر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ووٹر کرے گا اور یہ یونین کونسل کے انتخاب کے دن ہو گا،اس مرحلے پر الیکشن کمیشن مئیر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن نہیں کراسکتا کیونکہ اس کا کوئی شیڈیول جاری نہیں ہوا۔

فیصلے کے مطابق نئی ترمیم کے تحت مئیر اور ڈپٹی مئیر کا الیکشن بھی  اس روز ہی کرانا ہے،مقامی حکومت کا قیام  اور یونین کونسل کی تعداد کا تعین  وفاقی حکومت کا اختیار ہے،الیکشن کمیشن کو ان یونین کونسلز کی حد بندی کرنی ہے۔الیکشن کمیشن 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرتا ہے ، نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔


 

مصنف کے بارے میں