کراچی ٹیسٹ : باؤلرز ناکام ،کیوی بلے باز ڈٹ گئے 

کراچی ٹیسٹ : باؤلرز ناکام ،کیوی بلے باز ڈٹ گئے 
سورس: ESPN Cricinfo

کراچی : کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں  245 رنز بنالیے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ مہمان ٹیم کو پاکستان کو سکور برابر کرنے کیلئے مزید 193 رنز درکار ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ لیتھم 113 اور کونوے 92 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ کین ولیم سن 19 اور ہنری نکولس 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 

پاکستان کی طرف سے ابرار احمد اور نعمان علی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی پاکستانی باؤلرز کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔ 

مصنف کے بارے میں