بابر اعظم کی جگہ سرفراز احمد کپتان مقرر

بابر اعظم کی جگہ سرفراز احمد کپتان مقرر
سورس: ESPN Cricinfo

کراچی : کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن بابر اعظم فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے ۔ سرفراز احمد ان کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق بابر اعظم سمیت   قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی وائرل فلو کا شکار ہو گئے ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج کے کھیل میں حصہ نہیں لے رہے۔

محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں لیکن فیلڈنگ سیٹ کرتے دکھائی دیے، آئی سی سی قانون کے مطابق 12 واں کھلاڑی فیلڈ میں کپتانی نہیں کر سکتا۔اس کے بعد میچ ریفری نے مداخلت کی اور اب سرفراز احمد کپتانی کر رہے ہیں، میچ ریفری نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا۔

میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اب کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں۔محمد رضوان پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں لیکن وہ اس ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیون کونوے کا ریویو کا فیصلہ سرفراز احمد نے کیا، وہ 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور سلمان آغا کے بعد میڈیا منیجر بھی فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ میڈیا منیجر احسن ناگی ہوٹل سے گراؤنڈ نہیں آئے۔شان مسعود بھی فلو کی وجہ سے صبح تاخیر سے فیلڈ میں آئے تھے۔

مصنف کے بارے میں