عمران خان کا اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے جنوری کے پہلے ہفتے میں بنی گالہ آنے کا ارادہ کیا ہے اور اس ضمن میں پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آمد کیلئے بنی گالا سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور بنی گالہ سیکرٹریٹ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ 
واضح رہے کہ تین نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ 26 نومبر کو راولپنڈی جلسے میں شریک ہوئے لیکن پھر وہ فوری لاہور کیلئے روانہ ہو گئے۔
عمران خان حملے کے بعد تقریباً 2 ماہ سے اپنی بنی گالہ رہائش گاہ نہیں گئے اور زمان پارک لاہور سے ہی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں