وزیراعظم بھی ٹکٹ کے پیسے دیں گے، نجم سیٹھی

 وزیراعظم بھی ٹکٹ کے پیسے دیں گے، نجم سیٹھی

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بارے میں بھی تمام خدژات دور ہوگئے اور فائنل کے لاہور کو ہی فائنل کر لیا گیا۔ تاہم ٹکٹوں کے معاملے میں پی سی بی اس بار خاصی محتاط ہے اور فری یا پاسز پر انٹری کے حوالے سے سخت قانون بنا لیا گیاہے ۔

اس کی ایک مثال گزشتہ روز نجم سیٹھی نے پیش کر دی ۔

پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ انہیں پی ایس ایل کی فری ٹکٹس نہیں چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے وزرا،مہمانوں کے لیے جتنی ٹکٹس چاہیے ہونگی،پیسے دیں گے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ جی ایچ کیوکی طرف سے بھی پیغام آیا ہے وہ بھی ٹکٹس کے پیسے ادا کریں گے۔ اب یا د رکھیں پاسز یا مفت ٹکٹ والے سوچ لیں کے انہیں ہر قیمت پر ٹکٹ کے پیسے دینے ہوں گے ۔