صدر ممنون حسین کا وزرات پانی وبجلی سے شکوہ

صدر ممنون حسین کا وزرات پانی وبجلی سے شکوہ

کراچی : پاکستان ایسا ملک ہے جہاں غریب تو اکثر اوقات بڑے بڑوں کی شنوائی نہیں ہوتی ۔ لیکن اگر بڑی شخصیت صدر ہو اور سرے ادارے ان کے نیچے کام کر رہے ہوں تو پھر کیا کہا جا ئے ۔ مگر اب یہ سنا ہے کہ صدر مملکت کی  ممنون حسین نے بھی گلہ کر دیاہے ہے ۔اہم ادارہ ان کی بات نہیں سن رہا۔

شہر ی تو یہ شکوہ کرتےدکھائی دیتےہیں کہ ان کی شنوائی نہیں ہورہی لیکن سربراہ مملکت نے بھی ایسا ہی شکوہ کردیا، کہتےہیں کہ وزارت پانی وبجلی کے حکام کو ڈسکوز یعنی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کو کہا تھا،مگرکسی نے ایک نہ سنی۔

ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے افسوس ظاہر کیا کہ ان کی تجویز پہ عمل درآمد نہ ہوا ۔

صدر ممنون کی تجویز پر عمل درآمد کیوں نہ ہوا؟ اس کی وجہ بھی انہوں نے خود بتاتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی اکثریت کو کام نہ کرنے اور حرام خوری کی عادت پڑ چکی ہے۔