آزادیِ رائے کا حق کا استعمال،بھارتی طالبہ کو جان کے لالے پڑ گئے

آزادیِ رائے کا حق کا استعمال،بھارتی طالبہ کو جان کے لالے پڑ گئے

لاہور: آزادیِ رائے کا حق استعمال کرنا بھارتی طالبہ کو مہنگا پڑ گیا ، انتہاپسندوں نے زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دینی شروع کردیں۔جرات مند بھارتی لڑکی نے کہا کہ اس کے باپ کو جنگ نے مارا پاکستان نے نہیں۔گرمہر کور کی سوچ پر انتہاپسند آپے سے باہر ہوگئے اور لڑکی کے کالج میں سیمینار کے دوران توڑ پھوڑ کی۔


بی جے پی اسٹوڈنٹ ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد تنظیم نے گر مہر کو سنگین دھمکیاں دی ہیں ۔حکمران جماعت کے سیاستدان، اداکار اور نامور کھلاڑی بھی انتہاپسندی کی سوچ کو فروغ دیتے ہوئے گرمہر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔