پرویز مشرف ہفتہ وار ٹی وی پروگرام میں بطور تجزیہ نگار پیش ہونگے

پرویز مشرف ہفتہ وار ٹی وی پروگرام میں بطور تجزیہ نگار پیش ہونگے

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ایک نجی ٹیلی وژن چینل پر بطور تجزیہ نگار اپنا کیریئر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹیلی وژن چینل کے فیس بک پیج پر جاری ہونے والی پوسٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف ہفتہ وار پروگرام ’’سب سے پہلے پاکستان ود پریزیڈنٹ مشرف ‘‘میں بطور تجزیہ نگار پیش ہونگے۔

یہ پروگرام ہر اتوار کی رات 8 بجے ناظرین کیلئے نشر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی پہلی قسط 26 فروری کو آن ایئر کی گئی۔ پروگرام کی فارمیٹ کے تحت پرویز مشرف دبئی سے لائیو میزبان کے سوالوں کے جوابات دیں گے.