شوہر کی قاتلہ اور بیوی کے قاتل کی شادی ،رشتہ بھی قاتل والدہ نے طے کروایا

شوہر کی قاتلہ اور بیوی کے قاتل کی شادی ،رشتہ بھی قاتل والدہ نے طے کروایا

کھٹمنڈو:نیپال کی جیل میں قید ایک شخص اپنی بیوی کے قتل کرنے کے جرم میں چودہ سال کی قید کاٹ رہا ہے اس جیل میں ایک خاتوں بھی قید ہے جس نے اپنی شوہر کا قتل کیا اور اس جرم میں وہ عورت بھی چار سال کی قید کا سامنا کر رہی ہے۔ ان دونوں قاتلوں کی شادی کرا دی گئی یہ عظیم رستہ بھی قاتل مرد کی والدہ نے طے کروایا وہ بھی اس جیل میں قید ہے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی بہو کو قتل کرنے میں اپنے بیٹے کی مدد کی تھی۔


مگر اس شادی میں ایک شرط بھی ہے کہ دلہے کو اپنی دلہن کے پاس جانے کے لیے اپنی چودہ سالہ سزا پوری کرنی پڑی گی۔شادی کرنے والی دلہن ممکو کا کہنا ک اسکے دلہے  اپنی بیوی کو اور میں نے اپنے شوہر کو قتل کیا، اسی وجہ سے مرد کی والدہ نے مجھے پسند کیا اور ہم قریب آتے گئے۔

اس نوبیاہتا جوڑے کو جیل میں ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں کیونکہ مرد و زن کے لیے الگ الگ جیلیں بنائی گئی ہیں تاہم دونوں میاں بیوی ایک مہینے کے اندر دو دفعہ ملاقات کریں گئے مگر یہ ملاقات صرف باتوں محدود ہو گئی