اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں 2سال توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں 2سال توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں میں 2سال توسیع پر اتفاق کیا ہے ،سب نے اتفاق کیا کہ فوجی عدالتیں پسندیدہ راستہ نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ  دنیا میں دہشتگردی سے مقابلے کیلیے فورس کی صلاحیت بڑھائی گئی۔ فوجی عدالتوں کوتوسیع دینے سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ، بشمول پیپلز پارٹی سب جماعتیں متفق ہیں کہ آج بھی حالات غیر معمولی ہیں، اس لئے فوجی عدالتوں کو توسیع دینا ضروری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فوجی عدالتوں کا قیام 7جنوری 2017سے تصور کیاجائے گا۔

مصنف کے بارے میں