پی ایس ایل فائنل یاد گار بنانے کیلئے اسٹیڈیم کی سجاوٹ شروع

پی ایس ایل فائنل یاد گار بنانے کیلئے اسٹیڈیم کی سجاوٹ شروع

لاہور:لاہور می کرکٹ دیوانگی عروج پر ہے جبکہ  پی ایس ایل کے فائنل کو یاد گار بنانے کیلئے قذافی اسٹیڈیم کی سجاوٹ شروع کر دی گئی ہے۔ گراؤنڈ میں رنگ رنگ لائٹنگ کی تنصیب جاری ہے ، شائقین کیلئے نئی کرسیوں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں پر صفائی ستھرائی شروع ہو گئی، رنگ برنگی اسٹریٹ لائٹ بھی میلے کی شان بڑھائیں گی ۔

لاہور کے باسی کرکٹ میلے کو یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے شہر میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد دنیا پر ثابت کر دے گا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانیو کا عزم غیر متزلزل ہے ۔

مصنف کے بارے میں