ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 9 فیصد اضافے کی تجویز

ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 9 فیصد اضافے کی تجویز

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے دفاعی بجٹ میں تاریخی 9 فیصد سے زائد اضافے کی کوششیں شروع کردیں۔ بر طا نو ی خبر رساں ایجنسی ’کے مطابق وائٹ ہاوس کے بجٹ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی اخراجات کے بجٹ میں 54 ارب ڈالر اضافے اور اتنی ہی رقم غیر دفاعی اخراجات سے کمکرنے کی تجویز پیش کریں گے۔
غیر دفاعی اخراجات میں بڑا حصہ غیر ملکی امداد کم کرنے کا ہے۔امریکی صدر نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی اخراجات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی اخراجات بڑھانے کی تجویز کانگریس کو ان کی بجٹ تجویز کا حصہ ہے، لیکن کانگریس ان کی اس تجویز کو مسترد بھی کرسکتی ہے۔انہوں نے وائٹ ہاوس میں ریاستی گورنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگلا امریکی بجٹ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کا بجٹ ہوگا، جس میں کمزور پڑتی ہوئی امریکی افواج کی تعمیرِ نو کے لیے دفاعی اخراجات میں تاریخی اضافہ کیا جائے گا۔
تاہم اس کی اسپیشل فورسز اور ایئر فورس عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔امریکا کے پاس پہلے ہی دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور جنگی فورس ہے اور وہ دفاع پر کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں پہلے ہی کئی گنا زیادہ رقم خرچ کرتا ہے۔کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق امریکا کا رواں مالی سال کا دفاعی بجٹ 584 ارب ڈالر مختص ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کا آغاز اکتوبر کے مہینے سے ہوگا۔