فائنل لاہور کرانےمیں رسک ہے ، فائدہ کچھ نہیں،عمران خان نے پھر خبردارکردیا

 فائنل لاہور کرانےمیں رسک ہے ، فائدہ کچھ نہیں،عمران خان نے پھر خبردارکردیا

لاہور: ہرطرف سے تنقید کے باوجود کپتان لاہور میں پی ایس ایل فائنل نہ کرانے کے بیان پرقائم ہیں۔ کہتے ہیں کوئی بھی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے ان سے زیادہ نہیں چاہتا، خدانخواستہ کچھ ہوگیا تو پاکستان آئندہ دس سال تک عالمی کرکٹ سے محروم ہو جائے گا۔لاہور میں پی ایس ایل فائنل کرانے میں رسک زیادہ ہے فائدہ کچھ نہیں۔سخت سیکیورٹی میں کھیلا پی ایس ایل فائنل پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو مزید ہوا دے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز میں شرکت سے بھی انکار کردیا ہے۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ چھ مارچ کو قومی اسمبلی سے فوجی عدالتوں میں توسیع کی منظوری ہو جائے گی، اس لئے اے پی سی میں شرکت سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز میں شرکت سے انکار کردیا۔ عمران خان نے ، اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے اتفاق رائے ہوچکا ہے،،چھ مارچ کو قومی اسمبلی سے فوجی عدالتوں میں توسیع کی منظوری ہو جائے گی، اس لئے اے پی سی میں شرکت سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ 

مصنف کے بارے میں