ریموٹ کنٹرول ٹرک کے سوشل میڈیا پر چرچے

ریموٹ کنٹرول ٹرک کے سوشل میڈیا پر چرچے

 ہانگ کانگ میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلنے والا ایک ایسا کھلونا ٹرک تیار کیا گیا ہے جو اصل میں ایک کیک بھی ہے اور جسے چلانے کے بعد کھایا بھی جاسکتاہے ،ہوگئے ناں حیران مگر یہ بات سچ ہے ۔

اس ٹرک کو اب تک انٹرنیٹ پر چالیس لاکھ سے زائد ویوز کے ساتھ اس کھلونے کی خوب دھوم مچی ہے۔

کھلونے کی صورت میں یہ ریموٹ کنٹرول ٹرک دراصل ایک کیک ہے جو بچوں کی دلچسپی اور نفسیات کو دیکھ کر بنایا گیا ہے۔ سامان ڈھونے کی جگہ بسکٹ کا چورا جبکہ کیک کے لئےاسفنچ اور کریم کا استعمال کیا گیا ہے۔

جگمگاتی لائٹس اور ہارن کے ساتھ یہ کھلونا ٹرک، حقیقت سے اس قدر قریب ہے کہ پہلی نظر میں دیکھنے والے کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ یہ کیک بھیہے۔