ایران کے بحری مشقوں کے دوران ناصر اور دہلویہ میزائلوں کے کامیاب تجربات

ایران کے بحری مشقوں کے دوران ناصر اور دہلویہ میزائلوں کے کامیاب تجربات

تہران:ایران کی بحریہ نے خلیج میں فوجی مشقوں کے دوران سوموار کے روز ناصر اور دہلویہ میزائلوں کی جدید اقسام کے تجربات کیے ۔ایران کی نیوزایجنسی کے مطابق وزیر دفاع حسین دہقاں نے بتایا کہ جدید کروز میزائل ناصر کا ملک کے جنوبی پانیوں میں ولایت 95 بحری مشقوں کے دوران میں تجربہ کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
لیزر گائیڈڈ دہلویہ میزائل کا بھی کامیابی سے تجربہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سنہ 2012ءمیں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ایران نے روس کے ٹینک شکن میزائل کی بنیاد پر دہلویہ میزائل تیار کیا ہے۔
یہ خلیج اومان اور بحرہند میں بیس لاکھ مربع کلومیٹر کے علاقے میں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایران کی یہ پہلی فوجی مشقیں ہیں۔ان میں ایران کی ایلیٹ پاسداران انقلاب کور کے بحری دستے شریک نہیں ہیں