آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،بنوں،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کاامکان

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،بنوں،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کاامکان

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، بنوں، ڈی آئی خان، مکران، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چندمقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، بنوں، ڈی آئی خان، مکران، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔ منگل کو کالام، استور منفی چھ گوپس منفی چار ، پارہ چنار منفی تین، ہنزہ منفی دو دیر، مالم جبہ، بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں