کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا،ذرائع

کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا،ذرائع

کراچی:صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کے احیا کے لیے منصوبہ تیار کرکے صوبائی محکمہ منصوبہ وبندی وترقیات میں جمع کرادیا ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر نو کا منصوبہ پاکستان اور چینی حکومت کے درمیان مشاورت سے30دسمبر 2016کو سی پیک سے منسلک ہوا ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سندھ ماس ٹرانزٹ سیل نے تیزی سے کام کرتے ہوئے اس کا پی سی ون اور فیزیبلٹی تیار کرکے گزشتہ دنوں صوبائی محکمہ ترقیات ومنصوبہ کی پرونشل ڈسٹرکٹ ورکنگ پارٹی کو بھیج دیا ہے۔

نجی ٹی وی نے زرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ ترقیات ومنصوبہ بندی سے منصوبہ کا پی سی ون اور فیزیبلٹی رپورٹ ایک ہفتے میں منظور ہوکر وفاقی پلاننگ کمیشن کے سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک میں بھیجا جائے گا جہاں سے منظوری کے بعد مارچ کے آخر تک پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی (جے سی سی)کے جوائنٹ ورکنگ گروپ میں جمع کرادیا جائے گا جس کا دفتر بیجنگ میں قائم ہے حتمی منظوری کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان آسان شرائط کے قرصے پر معاہدے طے پایا جائے گا