آرمی چیف سے روس کے سفیر کا علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے روس کے سفیر کا علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سے روس کے سفیر الیگزی ڈیڈوو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران روس کے سفیر الیگزی یورووچ ڈیڈوو نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا ۔ملاقات میں روسی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور معاشی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کا بھی اعتراف کیا۔ روس کے سفیر الیگزی نے پاک فوج کی طرف سے شروع کئے گئے آپریشن ردالفسادکو بھی سراہا جوپاکستان سے دہشتگرد ی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر ے گا۔

پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے روس کی تشویش ، اعتراف ، دونوں ممالک اور ان کی مسلح افوا ج کے درمیان جاری تعاون پر روس کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان اور رو س کے درمیان بڑھتے فوج سے فوج کے تعاون کے خطے کی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

مصنف کے بارے میں