بین الاقوامی رہنماوں کی آمدکل دونوں جڑواں شہر مکمل بند کر دیئے جائیں گئے

بین الاقوامی رہنماوں کی آمدکل دونوں جڑواں شہر مکمل بند کر دیئے جائیں گئے

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس وفاقی  دارالحکومت میں ہونے جا رہا ہے ، یہ علاقائی طاقتوں پر مشتمل تنظیم ہے جس کا مقصد رکن ممالک کے معاشی تعلقات کو فروغ دینا ہے، کل اس اہم اجلاس کے موقع پر دونوں جڑواں شہروں کے مکمل بند کر دیا جائے گا کیونکہ اس اجلاس میں اہم بین الاقوامی رہنما جس میں تر کی کے صدر طیب اردوان اور ایران کے صدرحن روحانی سمیت وسطی ایشیا کی ریاستوں کے اہم نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کے اجلاس میں سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی ،ملک میں حالیہ دہشت گردی کے بعد اس بڑی بین الاقوامی کانفرنس کی حفاظت سیکورٹی اداروں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے۔ضلعی حکومت نے ٹریفک کے لیے متبادل حکمت عملی جاری کر دیا ہے۔

جس کے تحت کشمیر ہائی وے جو زیرہ پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی جو کہ آج شام سے یکم مارچ کی رات تک بند رہے گی۔
کشمیر اور مری جانے والی ٹریفک کو زیرہ پوائنٹ کی طرف موڑ دیا جائے گا جو کہ فیض آباد کی طرف جائے گی اور گولڑہ سے آنے والی ٹریفک کو فیص آباد کی طرف موڑا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے پنجاب پولیس کے پانچ ہزا ر جوانوں اور اسلام آباد پولیس کے 4500جوان حفاظتی انتظامات پر تعینات ہونگے ۔