لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کا اداکارہ میرا کو 33 لاکھ روپے کا نوٹس

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کا اداکارہ میرا کو 33 لاکھ روپے کا نوٹس

لاہور :لاہور کنٹونمنٹ بورڈ نے اداکارہ میراکو33لاکھ روپے جمع کرانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میراکو یہ نوٹس گزشتہ روزموصول ہواجس میں بورڈ کی طرف سے لکھاگیا ہے کہ انہوں ڈیفنس کے ڈبل جی بلاک میں واقع گھرکا ٹیکس اور دیگر واجبات ادانہیں کئے جن کی رقم 33لاکھ روپے بنتی ہے۔
لہذا یہ رقم فوری طور پر اداکی جائے تاہم میرا یہ رقم جمع کرانے میں دلچسپی نہیں لے رہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میراکو اس سے پہلے بھی کئی بار اسی طرح کے نوٹس موصول ہوچکے لیکن انہوں نے کبھی ٹیکس اور واجبات ادانہیں کئے۔