بھارت آج39 پاکستانی قیدیوں کو رہا کریگا

بھارت آج39 پاکستانی قیدیوں کو رہا کریگا

نئی دہلی: بھارت نے جیلوں میں قید39 پاکستانی قیدیوں اور ماہی گیروں کو آج بدھ یکم مارچ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی طرف سے رہائی جذبہ خیر سگالی کے طور پر کی جا رہی ہے جس کے تحت یکم مارچ کو 39پاکستانی قیدی اور ماہی گیربھارتی جیلوں سے رہا کئے جائیں گے۔ ان میں سے 21 قیدیوں نے اپنی سزا پوری کرلی ہے جبکہ 18 ماہی گیر ہیں۔

پا کستان نے گزشتہ برس25دسمبر کو دو سو بھارتی ماہی گیر رہاکیے تھے جس کے بعد بھارت کی طرف سے بھی اسی طرح کی خیر سگالی کے جذبے کی توقع کی جارہی تھی۔

مصنف کے بارے میں