سمارٹ فون و ٹیبلٹ کیلئے”مدر باکس“ کے نام سے وائرلیس چارجرمتعارف

سلیکان ویلی: بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی نے سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے لیے وائرلیس چارجر تیار کرلیا ہے جسے ”مدر باکس“ کا نام دیا گیا ہے۔ گیند نما وائرلیس چارجر کو بجلی کے ساکٹ میں لگادیا جاتا ہے جس کے بعد یہ اپنے قریب موجود اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کو چارج کرسکتا ہے۔ البتہ اس سے چارج ہونے والی ڈیوائس کے لیے یو ایس بی چارجنگ پورٹ سے لیس ہونا ضروری ہوگا جو مدر باکس کے ساتھ ہی فراہم کی جائے گی۔

یہ کسی آلے کو 2 واٹ سے 10 واٹ تک کی شرح سے چارج کرسکے گا جس کا انحصار آلے اور چارجر کے درمیانی فاصلے پر ہوگا۔ مدر باکس سے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس، دونوں آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ چارج کیے جاسکیں گے۔مدر باکس کا قدرے چھوٹا ورڑن بیٹری استعمال کرتا ہے جسے پاور پلگ میں لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی البتہ چارجنگ ختم ہوجانے پر اسے بجلی کے ساکٹ میں لگاکر دوبارہ چارج کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے اپنے وائرلیس چارجر کے لیے کراو¿ڈ فنڈنگ کی مد میں 25 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم جمع کرلی ہے اور اس کی پہلی کنسائنمنٹ رواں سال ستمبر تک مارکیٹ میں پیش کردی جائے گی۔ پری بکنگکروانے والے صارفین کیلئے یہ چارجر 79 ڈالر میں دستیاب ہوگاجبکہ اس کی حتمی قیمت کا اعلان آئندہ چند ماہ بعد متوقع ہے۔