ای سی او سربراہ اجلاس : ایران کے صدر حسن روحانی اسلام آباد پہنچ گئے

ای سی او سربراہ اجلاس : ایران کے صدر حسن روحانی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ایران کے صدر حسن روحانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ایرانی صدرای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ای سی او سربراہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔ایرانی صدرکو پاکستان آمد کے موقع پرمعززمہمان کو 21توپوں کی سلامی پیش کی گئی جبکہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔وزیرسرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔ ایرانی صدرحسن روحانی کا ریڈکارپٹ پر استقبال کیا گیا۔ اس سے قبل ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کا بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں