پی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور ضرور جاؤں گا :پرویز خٹک

پی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور ضرور جاؤں گا :پرویز خٹک

نوشہرہ : وزیر اعلی پرویز خٹک بھی پی ایس ایل کے دیوانے نکلے ، کہتے ہیں امید ہے کہ حالات پرامن ہوں ، وقت نکلا تو فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا ۔

نوشہرہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویزخٹک نے بھی لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا اچھی بات ہے . دعا کروں گا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مصروفیات بہت زیادہ ہیں لیکن اگر فرصت ملی تو وہ فائنل دیکھنے ضرور جائیں گے.