کرینہ کپور اپنے شوہر کی شادی میں بطور مہمان شریک ہوئیں

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے دو سپر سٹار کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو 4 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے،اور ان کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو چکا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کرینہ کپور 11 سال کی عمر میں اکتوبر 1991 میں سیف اور امریتا سنگھ کی پہلی شادی میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں لیکن کسے پتہ تھا ایک دن ایسا بھی آئے گا جب شادی میں مہمان کے طور پر شریک ہونے والی کرینہ حقیقت میں سیف کی دلہن بن جائیں گی۔

کرینہ نے اس وقت نہ صرف شادی میں شرکت کی تھی بلکہ سیف اور امریتا کو خصوصی طور پر مبارک باد بھی دی تھی،جس کا سیف نے شکریہ ادا کیا تھا۔بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصے برقرار نہ رہ سکی اور 2005 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ،سیف کی پہلی شادی سے دو بچے سارہ اور ابراہیم خان ہیں جن سے سیف بیحد محبت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور طویل دوستی کے بعد دسمبر 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا تیمور علی خان پٹودی ہے۔