’میں انکم ٹیکس کے نام پر گزشتہ 5 سالوں میں 15 کروڑ روپے ادا کرچکا ہوں

’میں انکم ٹیکس کے نام پر گزشتہ 5 سالوں میں 15 کروڑ روپے ادا کرچکا ہوں

’میں انکم ٹیکس کے نام پر گزشتہ 5 سالوں میں 15 کروڑ روپے ادا کرچکا ہوں

ممبئی: مشہور ہندوستانی کامیڈین کپل شرما اپنے کامیڈی شو میں دوسروں کو مذاق کا نشانہ بنانے کے لیے تو مشہور ہیں ہی، لیکن وہ خود اپنا اور بالخصوص اپنی انگریزی کا مذاق اڑانے سے بھی نہیں کتراتے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کپل نے کرن جوہر کے شو ”کافی وِد کرن“ سیزن 5 میں شرکت کی، اس شو کے پرومو آج کل ٹی وی پر دکھائے جارہے ہیں، جن میں کپل، کرن سے کہتے نظر آتے ہیں کہ برائے مہربانی انگریزی کے بجائے ہندی زبان میں بات کریں کیونکہ ان کی انگلش ڈکشنری صرف 700 الفاظ تک محدود ہے۔

شو کے دوران کپل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ لوگ ٹوئٹر پر کچھ بھی لکھ دیتے ہیں، جن میں وہ خود بھی شامل ہیں۔گذشتہ برس ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو کرپشن کے حوالے سے کی گئی ٹوئیٹ کا جب ذکر چھڑا تو کرن نے کپل سے پوچھا کہ اس رات ایسا کیا ہوا تھا کہ آپ نے وہ ٹوئیٹ کی؟ جس پر کپل نے کہا کہ وہ لوگوں کو نصیحت کرنا چاہتے ہیں کہ نشے میں ڈرائیونگ نہ کریں اور نشے میں ٹوئیٹ بھی نہ کریں۔

ستمبر میں کپل شرما نے نریندر مودی کے نام اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ ’میں انکم ٹیکس کے نام پر گزشتہ 5 سالوں میں 15 کروڑ روپے ادا کرچکا ہوں اور اب بھی مجھے نیا دفتر بنانے کے لیے بی ایم سی (بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن) کو 5 لاکھ روپے رشوت دینی ہوگی۔انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا تھا ’نریندر مودی کیا یہ ہیں آپ کے اچھے دن؟”کافی کوئز“ کے دوران کپل اس وقت مشکل میں پھنس گئے جب کرن نے ان سے انگریزی فلموں کے ناموں کو ہندی میں ترجمہ کرنے کو کہا۔