حکومت نے عوام پرمہنگائی کا پہاڑ گرا دیا

وفاقی وزیر نے قوم کیلئے ایک اور بری خبر سنادی کہتے ہیں کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پیسوں کے بجائے روپے میں ہوگا، جبکہ اس بار پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔

حکومت نے عوام پرمہنگائی کا پہاڑ گرا دیا

اسلام آباد : حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرادیا، ایک ماہ کے دوران تیسری بار قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پونے دو روپے فی لیٹر تک بڑھا دی گئیں، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا، قیمتوں میں رد و بدل ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت ایک روپے 71 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کے نرخ فی لیٹر ایک روپے 52 پیسے بڑھائے گئے ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول 73 اور ڈیزل 82 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگے۔

وفاقی وزیر نے قوم کیلئے ایک اور بری خبر سنادی کہتے ہیں کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پیسوں کے بجائے روپے میں ہوگا، جبکہ اس بار پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔