ایرانی صدر کو 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ خوش آمدید

ایرانی صدر کو 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ خوش آمدید

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور اس کے لیے غیر ملکی سربراہان مملکت پاکستان آ رہے ہیں ۔ایران کے صدر مملکت حسن روحانی بھی  ای سی او اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں . ایئرپورٹ آمد پر انہیں 21توپوں کی سلامی کے ساتھ ساتھ گارڈ آف اونر بھی پیش کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق  وزیرسرحدی امورعبدالقادر بلوچ نے ایران کے صدر کاپاکستان آمدپر پر تباک استقبال کیا،اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ای سی او سربراہ اجلاس کل اسلام میں ہوگاجس میں 10 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ اس اجلاس میں ایران، ترکی ، تاجکستان، ترکمانستان اور آذربائیجان کے صدور بھی شرکت کریں گے.

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ای سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے.یاد رہے کہ  پاکستان اس وقت ای سی او 13ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جب اس کے لیے انتہائی مناسب وقت ہے اس اجلاس کا مقصد اقتصادی روابط کو بڑھانا ہے تمام رکن ممالک ای سی او کے اہداف کو حاصل کرنے کے خواہاں ہیں.