کاش میں عامر خان کی فلم ”دنگل “ کا ہدایتکار ہوتا

ممبئی: معروف بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ کاش وہ فلم دنگل کی ہدایت کی ہوتی۔ نتیش تیواری کی ہدایت میں بنی فلم باکس آفس پر تاریخی کامیابی حاصل کی جبکہ اس فلم میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا ۔ اس فلم کو بالی ووڈ کے تمام لوگوں کی طرف سے مسلسل تعریف مل رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال جواب کے سیشن کے دوران کرن سے سوال پوچھا گیا تھا کہ وہ کون سی آخری فلم ہے جو آپ نے دیکھی ہو اور پھر آپ کو خیال آیا ہو کہ کاش اس کی ہدایت آپ کرتے۔ کرن نے اس سوال کا براہ راست جواب دیتے ہوئے لکھا ”دنگل“۔ کرن جوہر نے کہا ‘کاش میں نے عامر کی فلم دنگل کی ہدایتکاری کی ہوتی۔ کرن نے بتایا کہ ‘مائی نیم از خان’ ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ فلم ہے۔