انناس کے ایسے فوائد جو آپ کو اسے کھانے پر مجبور کر دیں گے

لاہور: انناس کے بارے میں لوگ کا خیال ہے کہ یہ پھل جسم میں گرمی پیدا کردیتا ہے۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ پھل ہمارے لیے نہایت صحت بخش ہے۔ غذائیت سے بھر پور اس پھل کی افادیت ذیل میں بیان کی جانے والی وجوہات پڑھ کر لگائی جا سکتی ہے۔

ہاضمہ:
انناس میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور کھانا جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔

کینسر کے خلاف لڑائی
انناس میں وٹامن سی موجودہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انناس کینسر کے خلاف لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سستی دور بھگائے
اگر آپ سست اور کاہلی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روازنہ انناس کھانا شروع کردیں۔ اس میں میگنیز موجود ہوتا ہے ، جس سے جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔

جلد چمکدار بناتا ہے
انناس سے نہ صرف جسم میں جومود جلن کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس سے جسم میں کولاجن بھی بڑھتا ہے جوکہ ہماری جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور اس سے جلد پر چمک آنے کے ساتھ جلد نرم و ملائم بھی بنتی ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور
ایک کپ انناس ہمیں 131 فیصد وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔ لہذا روز صبح اسکول، کالج، یونیورسٹی یا دفتر جانے سے پہلے ایک کپ انناس یا اس کا جوس پی لیا جائے تو وافر مقدار میں وٹامن سی حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ آئرن اور کیلشیم فراہم کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

بالوں کی جڑیں مضبوط بنائے
اگر آپ اپنے بالوں کو گھنا اور لمبا بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو انناس کا جوس، زیتون کا تیل اور بادام کا تیل درکار ہے۔ اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کرلیں اور 10 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں، پھر بالوں کو دھو لیں۔اس عمل کو ہفتے میں 2 سے 3 بار کریں اور چند ہفتوں میں نتیجہ دیکھ کر آپ حیران ہوجائیں گے۔