کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اپنی فتح عمر گل کے نام کرنیکا اعلان

لاہور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے زخمی کھلاڑی عمر گل کیلئے پیغام جاری کر دیا جس میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آج کا میچ ان کیلئے جیتیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باولر عمر گل بازو کی انجری کے باعث شدید زخمی ہیں جس کے باعث انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ وہ دو دنوں سے بہت زیادہ تکلیف سے گزر رہے ہیں جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کہا گیاکہ وہ آج کا پہلا پلے آف میچ آپ کیلئے جیتیں گے۔
واضح رہے کہ عمر گل کے بازو کی ہڈی وہاب ریاض کی گیند لگنے سے ٹوٹی تھی تاہم اب وہ آرام کر رہے ہیں اورصحت یاب ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔